ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رام جیٹھ ملانی کو اب مودی پر بھروسہ نہیں؛ کہا وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے، اکھلیش یادوکو قرار دیا اب ملک کا مستقبل

رام جیٹھ ملانی کو اب مودی پر بھروسہ نہیں؛ کہا وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے، اکھلیش یادوکو قرار دیا اب ملک کا مستقبل

Tue, 05 Jul 2016 11:30:31  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 4؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سابق مرکزی وزیر قانون رام جیٹھ ملانی نے اتوار کو کہاکہ 2014کے لوک سبھا انتخابات میں غیر ملکی بینکوں میں جمع بلیک منی واپس لانے سمیت تمام وعدوں کو پورا کرنے کے مقصد سے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دیا تھا لیکن اب وہ خود کو اس کے لیے گناہگار اور ٹھگا ہوا محسوس کرتے ہیں۔جیٹھ ملانی نے سماجوادی سندھی سماج کے صوبائی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو وزیر اعظم بنانے میں ان کا بھی تعاون رہا ہے، کیونکہ انہوں نے لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران غیر ملکی بینکوں میں جمع بلیک منی کو ہندوستان واپس لانے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد مودی بلیک منی واپس نہیں لائے، جس کا انہیں کافی افسوس ہے، اب ایسا لگتا ہے کہ مودی اپنا وعدہ پورا نہیں کریں گے۔سابق مرکزی وزیر قانون نے کہاکہ میں اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کرتا ہوں اور خود کو گناہگار سمجھتا ہوں کہ میں نے مودی کی مدد کی۔میں آپ کے درمیان یہ بھی کہنے آیا ہوں کہ آپ لوگ وزیر اعظم کی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی امیچ صاف ستھری ہے اور وہ ملک کا مستقبل ہیں۔سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن امر سنگھ نے اس موقع پرکہا کہ وہ رام جیٹھ ملانی کا بہت احترام کرتے ہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ انصاف کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے سندھی سبھا کے نمائندوں کو اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی تاکہ سماج وادی پارٹی مسلسل دوسری باراقتدار میں آ سکے۔اس موقع پر سندھی سماج نے ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو خطاب کرتے ہوئے ایک میمورنڈ بھی سونپا۔اس میں اس سماج کو حکومت اور تنظیم میں نمائندگی دینے، ریاست میں رہنے والے 35لاکھ سندھیوں کی ترقی کے لیے فلاح و بہبود بورڈ قائم کرنے، سندھیو ں کو اقلیت کا درجہ دینے جیسے مطالبات پرقابل ذکرہیں ۔


Share: